تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی،بھارتی سپریم کورٹ کا اختلافی فیصلہ

بھارتی سپریم کورٹ نے ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے معاملے پر منقسم فیصلہ سنایا ہے، ‘اختلاف رائے’ کے پیش نظر عدالت نے معاملے کو بھارتی چیف جسٹس کے سامنے رکھنے کی ہدایت دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس ہیمنت گپتا نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی اپیلوں کو خارج کر دیا۔

بینچ کے دوسرے جج جسٹس سدھانشو دھولیا نے ان کو سماعت کے لیے منظور کرنے کی اجازت دیتے ہوئےکرنا ٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔

دو رکنی بینچ میں اختلاف کے باعث معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا ہے اور حتمی فیصلہ آنے تک طالبات کے حجاب پہننےپر پابندی برقرار رہے گی۔

مسلمان درخواست گزاروں کے ایک وکیل کا کہنا ہےکہ بینچ کا اختلافی فیصلہ ان کے لیے ‘نیم فتح’ ہے۔

Comments (0)
Add Comment