بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی،3 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں 24 گھنٹوں میں تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے ایک گاؤں میں گزشتہ روز سے نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے جس کی آڑ میں گزشتہ روز ایک جب کہ آج دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے۔

سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گزشتہ روز ایک جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا جو آج دم توڑ گیا جب کہ ایک اور نوجوان کو آج شہید کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment