افغانستان:سنگسار کی سزا سے بچنے کیلئے لڑکی نے خودکشی کر لی

کابل: افغانستان کے صوبہ غور میں گھر سے بھاگ کر شادی کترنے والی  ایک لڑکی کو سنگسار کیلئے لے جایا جارہا تھا کہ اس نے  اسکارف سے اپنا گلا گھونٹ کر خودکشی کرلی

افعانستان کے صوبہ غور میں پسند کی شادی کے لیے گھر سے فرار ہونے والے جوڑے کو طالبان اہلکاروں نے پکڑ کر زنا کے الزام میں سنگسار کی سزا سنادی۔

لڑکے کی سزا پر عمل درآمد 13 اکتوبر کو پھانسی دیکر کردیا گیا تھا اور آج لڑکی کو سرعام سنگسار کی سزا دی جا رہی تھی تاہم لڑکی نے عین موقع پر اسکارف سے اپنا گلا گھونٹ کر خودکشی کرلی۔

مقامی طالبان حکام کے مطابق خاتون جس شخص کے ساتھ گھر سے بھاگی تھی وہ شادی شدہ مرد تھا لڑکے کی سزا پر عمل درآمد 13 اکتوبر کو پھانسی دے کر کردیا گیا تھا اور آج لڑکی کو سرعام سنگسار کی سزا دی جا رہی تھی تاہم لڑکی نے عین موقع پر اسکارف سے اپنا گلا گھونٹ کر خودکشی کرلی۔

غور کے لیے طالبان کے صوبائی پولیس چیف کے ترجمان عبدالرحمٰن نے کہا کہ یہ واقعہ، جس میں سرعام سنگساری کی سزا پانے والی ایک خاتون نے سزا ملنے سے پہلے خودکشی کر لی، صوبے کے ڈولائنہ ضلع میں خواتین کی جیل نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

Comments (0)
Add Comment