اسحاق ڈار سے ائیرپورٹ پر بدتمیزی،امریکی حکام نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے امریکی ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ پیش آنے والے ناشگوار واقعہ سے متعلق بتایا کہ امریکی حکام نے واقعہ پر نوٹس لیا ہے۔

وزارت خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے بعد دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں واضح کیا کہ پاکستانی وزرا کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر وزارت خارجہ نوٹس لیتی ہے، سعودی عرب میں پیش آنے والے واقعات پر بھی سعودی حکام نے نوٹس اور ایکشن لیا تھا۔

اسحاق ڈار سے واشنگٹن ائیر پورٹ پر نامعلوم شخص کی بدتمیزی، ویڈیو وائرل

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قازقستان میں اہم سیکا سمٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بھی اجاگر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے آذربائیجان، قازقستان، بیلاروس کے سربراہان سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے قرارداد منظور کی ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کو شدید تشویش ہے، پاکستان حریت رہنما الطاف حسین شاہ کی بھارتی حراست میں موت پر شدید احتجاج کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر پر جرمن وزیر خارجہ کا بیان خوش آئند ہے۔

انہوں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ عالمی اور علاقائی فورمز پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتا رہتا ہے، مسئلہ کشمیر 7 دہائی سے حل طلب ہے۔

Comments (0)
Add Comment