وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان پرڈی مارش کیلئے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت کی بقا کیلئے پرعزم ہے ہمارا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان پر وزیر اعظم شہباز شریف سے بات ہوئی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفتر خارجہ طلب کرکے ڈیمارش کیا جائے گا
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم نے عالمی جوہری ایجنسی کے تمام معیارات کو پورا کیا ہے۔ اگر کسی ملک کے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں سوال اٹھتا ہے تو وہ بھارت ہے، پاکستان کی سمت درست ہے
انہوں نے کہا کہ مجھے صدر بائیڈن کے بیان پر حیرانی ہوئی، یہ محض غلط فہمی ہے پاکستان اور امریکی کے تعلقات میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ بہتری آرہی ہے ، اس بیان سے دونوں ممالک کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔