انگلینڈ کے خلاف 27 اگست سے لارڈز میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔
لیڈز ٹیسٹ میں اننگز اور 101 رنز کی بھاری شکست کے بعد مینجمنٹ مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیے جانے جبکہ انگلی کی انجری سے صحتیاب ہونے والے بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی کی توقع ہے۔
بابر اعظم کی شمولیت کی صورت میں نوجوان بیٹر اذان اویس کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، لندن کی خشک کنڈیشنز اور فلیٹ پچ کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی ٹیم دو سپنرز اور فاسٹ بولر عبید شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔