ملک میں 20کلو آٹے کا تھیلا 2400روپے کا ہوگیا

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 406 روپے89 پیسے مہنگا ہوا اور 20 کلو آٹے کی زیادہ سے زیادہ قیمت2400 روپے تک  پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے بتایاکہ آٹے کے 20 کلوتھیلے کی فی کلو قیمت میں اوسط 20 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوا اور آٹے کی اوسط فی کلو قیمت 81 روپے سے زائد ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت بڑھ کر1621.32 روپے ہوگئی۔ حالیہ ہفتے آٹے کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ پشاور میں ریکارڈ کیا گیا اور فی کلو قیمت میں 58 روپے تک اضافہ ہوا جبکہ  20 کلو آٹا 980 روپے سے بڑھ کر2150 روپے کا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق کراچی اورکوئٹہ میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2400 روپے تک پہنچ گئی اور دونوں شہروں میں  فی کلو آٹا 120 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے جبکہ حیدرآباد میں 2300 روپے، خضدار اورلاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2200 روپے کا ہوگیا۔

Comments (0)
Add Comment