عید میلاد النبیﷺ پر اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کی سازش ناکام

کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم داعش کے دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

انچارج محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) عمرخطاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بڑی کارروائی کی گئی جس میں کالعدم تنظیم داعش کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کے مطابق دونوں دہشت گرد کالعدم ٹی ٹی پی کے بعد داعش میں شامل ہوئے تھے،دہشت گردوں کا ہدف جشن عیدمیلاد النبیﷺ (12 ربیع الاول) کے موقع پر اہم شخصیات کو نشانہ بنانا تھا۔ ایمل اور عبداللہ کا تعلق بلوچستان سے تھا۔ ۔

 ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی بلوچستان کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نوتال کے قریب سے سی ٹی ڈی حکام کی گاڑی پر گھات لگائے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

اس دوران سی ٹی ڈی پولیس اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت سے متعلق تاحال ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment