حکومت ہیکر سے لیک ڈیٹا خرید رہی ہے: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 20 اگست سے اب تک وزیراعظم آفس کی آڈیو لیک ہوتی رہی ہیں اب حکومت ہیکر سے لیک ہونے والا ڈیٹا خرید رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے بہت خرچ کر کے ایجنسیوں کو جدید آلات سے لیس کیا، 340 گھنٹوں کی آڈیو لیک ہوئی لیکن کسی ادارے کو معلوم ہی نہیں ہوا۔

پاکستان کے وزیراعظم کا دفتر بھی سائبر سکیورٹی کے حوالے سے غیر محفوظ ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، مریم اورنگزیب اور رانا ثنااللہ نے بیانات دیے مگر دونوں کے بیانات ہی مضحکہ خیز ہیں، ابھی تک وزیراعظم آفس نے آڈیولیک پر بیان جاری نہیں کیا، آڈیو لیکس کے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہیکر کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز گفتگو تو ابھی اس نے جاری ہی نہیں کی، خبر ہےکہ حکومت لیک ہونے والا ڈیٹا خریدنے کے لیے ہیکر کے ساتھ مذاکرات کر  رہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment