آصف زرداری علیل،دبئی کے ڈاکٹروں نے معائنہ کیا

کراچی: سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری علیل ہوگئے ، دبئی سے آنے والی ڈاکٹروں کی 3 رکنی ٹیم نے معائنہ کیا۔

آصف علی زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں غیر ملکی ڈاکٹروں نے اُن کی صحت کا معائنہ کیا اور فیصلہ کیا کہ آصف زرداری کا علاج بیماری کی تشخیص کے بعد درست سمت میں جاری ہے اور فی الحال انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں ہے۔

Comments (0)
Add Comment