ڈالر کی پرواز جاری،قیمت 234 روپے 32 پیسے ہو گئ

لاہور:  ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 234 روپے سے تجاوز کر گئی دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے 40 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 231 روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 234 روپے 32 پیسے ہو گئی ہے۔

ڈالر کے مہنگا ہونے کے باعث صرف 9دنوں میں قرضوں کے حجم میں 2ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 239 روپے پر کی سطح پر برقرار ہے۔

Comments (0)
Add Comment