پی ڈی ایم اپنے بیٹوں میں بانٹ اور غریبوں کو ڈانٹ رہی ہے: شیخ رشید

راولپنڈی:   عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے بیٹوں میں بانٹ رہی ہے اور غریبوں کو ڈانٹ رہی ہے، شکورشاد کا استعفیٰ معطل ہونے کے بعد سارے استعفے معطل ہوگئے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران غربت مٹاؤ نہیں غریب مکاؤ پالیسی لائے ہیں، یہ انقلابی نہیں سیلابی ہیں، خارجہ پالیسی میں دوحہ میٹنگ کے بعد بڑا یوٹرن آ گیا ہے، امداد نہیں حکم نامے آرہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ ابھی تک صوبوں میں گورنر نہیں لگا سکے، ڈالر کی شدید قلت، سندھ میں فصلوں کی تباہی، مہنگائی کا طوفان قوم کا امتحان ہے، سامراجی پالیسیاں آ رہی ہیں ڈالر نہیں آ رہے۔

Comments (0)
Add Comment