شہبازگل کی درخواست ضمانت پراسلام آباد کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی جس دوران کمرہ عدالت میں شہبازگل کے بیان اور اینکر کے سوال سے متعلق ویڈیو چلائی گئی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے اس کیس میں دلائل مکمل کرلیے جس کے بعد عدالت نے شہبازگل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ کل صبح 11 بجے شہباز گل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا جائے گا۔