شہباز کی منگل کو جوبائیڈن سے ملاقات کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے منگل کو دیے جانے والے استقبالیے میں شرکت کریں گے اور فرانسیسی صدر میکرون سے بھی اُسی روز ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت اور ملاقاتوں کے حوالے سے شیڈول فائنل کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف پیر کی شام شام 7بجے برطانیہ سے امریکا پہنچیں گے۔

وزیراعظم منگل کو یو این سیکرٹری جنرل اور امریکی صدر کے استقبالیے میں شرکت کریں گے، جہاں اُن کی جوبائیڈن سے ملاقات کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف منگل کو ہی وہ فرانسیسی صدر میکرون، اور آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کارل نیہمر سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment