سیلاب زدہ علاقے بیماریوں کی آماجگاہ بننے لگے

بلوچستان کے علاقے جعفرآباد، نصیرآباد اور صحبت پور میں تاحال سیلابی پانی کی نکاسی نہ ہو سکی، بارشوں اور سیلاب کی مصیبتیں جھیلنے والے سیلاب متاثرین وبائی امراض کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔

صحبت پور کےعلاقوں سے لیکر ڈیرہ اللہ یار، کیٹل فارم اور گنداخہ تک مختلف علاقوں میں پانی ابھی تک موجود ہے جس کے باعث ملیریا اور جلدی بیماریاں متاثرین کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔

ارد گرد پانی اور شدید گرم موسم میں متاثرین چارپائیوں کے سائے تلےچھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ امداد کے منتظر ہیں۔

ادھرسندھ میں سیلاب سے ملیریا،ہیضے،ڈائریا اور دیگر امراض پھوٹ پڑے، بچے، بوڑھے اور خواتین ان بیماریوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔

متاثرین اور بیماروں کی تعداد بہت زیادہ بڑھتی جا رہی ہے جبکہ طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، ایسے میں سماجی اور فلاحی تنظیمیں بھی سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment