سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام پر لکھا کہ وہ وقت دور نہیں جب کارخانے اوردکانیں بند ہوںگے، لوگ سڑکوں پر ہونگے، سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے، ڈالر3 روپے اور بڑھ گیا ہے، دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کر رہے ہیں، کیش کی نہیں۔
حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا، وزیروں کا جمعہ بازارلگا ہے، کئی وزیر بے محکمہ، بے دفتراور آئین سے زیادہ ہیں، میں انکی آئین سے اضافی تعداد پر ہائیکورٹ جا سکتا ہوں۔ بجلی کے بل یا چولہے میں سے ایک ہی چل سکتا ہے، اپنے بچوں کوبھوک سے مرتے کوئی نہیں دیکھ سکتا۔