الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر عمران کو نوٹس

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر پیش نہ ہونے پر سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چارسدہ جلسے میں شرکت پر تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو طلب کیا تھا۔

طلبی کے باوجود عمران خان پیش نہ ہوئے تاہم وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے اور انہوں نے کمیشن سے پیشی کے لیے وقت مانگ لیا جس پر الیکشن کمیشن نے انہیں بھی 23 ستمبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

Comments (0)
Add Comment