یو این سیکرٹری جنرل کا دورہ پاکستان، سیلاب کے نقصانات پر بریفنگ

اسلام آباد:  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سینٹر کا دورہ کیا اس موقع انتونیو گوتریس کو سیلاب سے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کا مقصد سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے، پاکستان میرے دل کے بہت قریب ہے، سیلاب ایک قدرتی آفت ہے جو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آتا ہے، متاثرین کی مدد کے لیے تمام ادارے جو مدد فراہم کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے،موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان متاثر ہورہا ہے۔ پاکستانی عوام کی ہر ممکن مدد کی جائیگی۔

نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سینٹر کے دورہ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے بعد متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا اولین ترجیح ہے، وفاقی حکومت، افواج پاکستان سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کررہی ہے، سیلاب کے دوران عوام نے مشکلات اور تکالیف کا سامنا کیا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے پاکستان آمد پر شکر گزار ہیں۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم شہبازشریف سے ملاقات کی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا ایوان وزیراعظم آمد پر شہباز شریف نے استقبال کیا۔

Comments (0)
Add Comment