حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل

حوثی حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 6 پاکستانی ملاح بحفاظت وطن پہنچ گئے ہیں جبکہ واقعے میں جاں بحق افراد کی 2 میتیں بھی پاکستان منتقل کر دی گئی ہیں۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ تمام متعلقہ اداروں کو ملاحوں اور میتوں کی محفوظ و باوقار واپسی کے لیے احکامات دیے گئے تھے۔ انہوں نے یمن میں سفارتی مشن نہ ہونے کے باوجود جدہ قونصل خانے اور ریاض سفارت خانے کی بروقت کوششوں اور سعودی وزارتِ خارجہ کے تعاون کو سراہا۔

پاکستان نے اس حوثی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سمندری جہاز رانوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Comments (0)
Add Comment