ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، 217.25روپے کا ہوگیا

 عاشورہ کی چھٹیوں کے بعد کاروبار کے آغاز  پر ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر ڈالر کی قدر میں کمی آئی۔

بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 221.91 روپے پر بند ہوا۔

جمعرات کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور ڈالر 1.91 روپے سستا ہوکر 220 روپے کا ہوگیا۔

کاروبار  کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئی ہے اور ڈالر 4.66 روپے سستا ہوکر انٹربینک میں  217.25 روپے کا ہوگیا۔

Comments (0)
Add Comment