عمران خان کا سوشل میڈیا پر نیا پیغام وائرل

عمران خان نے سوشل میڈیا پر 1930 میں لندن میں ہونے والی تاریخی گول میز کانفرنس کی تصویر شیئر کی جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال  کے ساتھ موجود اپنے خاندان کے افراد کی تصویر شیئر کر دی۔

 

 

چیئرمین تحریک انصاف نے لکھا کہ یہ تصویر میرے خاندان کے لیے فخر کا باعث ہے کیونکہ اس میں میرے دادا کے بھائی محمد زمان خان (جن کے نام پر زمان پارک قائم کیا گیا) اور میرے خالو جہانگیر خان بھی موجود ہیں (بائیں جانب سے دوسرے اور تیسرے نمبر پر)۔

 

Comments (0)
Add Comment