شوہر نے بیوی کے ساتھ مل کر ڈاکو کی دھلائی کردی، ویڈیو وائرل

سڑک پر گاڑی کا انتظار کرتے یا پھر اپنی منزل مقصود کی جانب گامزن لوگوں کے ساتھ موبائل اور نقدی چھیننے جیسے کئی حادثات پیش آچکے ہیں جن کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اکثر وبیشتر وائرل رہتی ہیں لیکن سر عام ان مسلح افراد کا مقابلہ کرنے والے لوگ کم ہی نظر آتے ہیں۔

لیکن کہتے ہیں نا ہمت کرے انسان تو کیا نہیں ہوسکتا، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک جوڑے کو سرعام ڈاکو کی دھلائی کرتے دیکھا گیا۔یہ تو معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کب اور کہاں بنائی گئی لیکن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ڈاکو جوڑے کے پاس آکر رکتا ہے تو خاتون کے ساتھ کھڑا شخص آگے بڑھ کر اس کی پستول قابو میں کرلیتا ہے۔بعد ازاں شوہر اور بیوی دونوں مل کر ڈاکو کی دھلائی کرتے ہیں۔ ویڈیو میں خاتون کو ڈاکو کے ہیلمٹ سے اس کی پٹائی کرتے بھی دیکھا گیا۔

Comments (0)
Add Comment