سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی گاڑی حادثے کا شکار، وڈیو وائرل

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی گاڑی لاہور سے بھکر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔

قاسم سوری اور زبیرخان نیازی بھکر جارہے تھے کہ راستے میں گاڑی الٹ گئی۔ حادثے ميں قاسم سوری اور زبیرنیازی محفوظ رہے۔

وائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قاسم سوری خود گاڑی میں موجود تھے اور لوگوں کی مدد سے حادثہ کا شکار گاڑی سے باہر آرہے ہیں

قاسم سوری پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی90 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرنے جا رہے  تھے جب حادثہ پیش آیا۔

خیال رہے کہ قاسم سوری 17 جولائی کو پنجاب کے 14 اضلاع کے 20 صوبائی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں تحریک انصاف کے الیکشن مہم کا حصہ ہیں۔

Comments (0)
Add Comment