مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی بستیوں کا تنازع: برطانیہ کا اسرائیلی ناظم امور کو طلب کر کے شدید احتجاج

برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کے اسرائیلی اقدام پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی ناظم امور کو وزارتِ خارجہ طلب کر لیا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے اپنے بیان میں اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ متنازع ‘ای ون’ منصوبے کو فوری طور پر روکے، جاری کردہ ٹینڈر واپس لے اور غیر قانونی آبادکاری میں توسیع کا سلسلہ بالکل بند کرے۔

دوسری جانب، غزہ میں 2024 کے فضائی حملے کے دوران آسٹریلوی امدادی کارکن کی ہلاکت کے بعد فوجداری کارروائی شروع نہ کرنے کے فیصلے پر آسٹریلیا نے بھی اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ آسٹریلوی حکومت کے مطابق اسرائیلی فوج خود اعتراف کر چکی ہے کہ ‘ورلڈ سینٹرل کچن’ کے امدادی کارکنوں کی گاڑیوں پر حملہ سنگین ناکامیوں اور غلط فیصلوں کا نتیجہ تھا، تاہم اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اسے 7 امدادی کارکنوں کی ہلاکت میں کسی کے خلاف کارروائی کی بنیاد نہیں ملی۔

Comments (0)
Add Comment