کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ اضافہ ہوا ہے اور ڈالر 210 روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔
بدھ کوعیدالاضحیٰ کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر2 روپے 9 پیسے مہنگا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر210 روپے میں فروخت ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر2 روپے مہنگا ہوا اور 210 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔
گزشتہ ماہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر 212 روپے کے قریب پہنچ گئی تھی تاہم چینی کنسورشیم کی جانب سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض ملنے اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کے باعث ڈالر کی قدر میں ساڑھے 7 روپے تک کمی ہوئی۔
پانچ جولائی کواسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں مئی میں آنے والے ڈالرز میں 32 فیصد اضافہ ہوگیا۔
مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اب تک رقم 4.6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اکاؤنٹ سسٹم سے گزشتہ 22 ماہ میں 80 کروڑ ڈالر نکالے گئے۔