حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پرموجود لیوی برقراررکھے جانے کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمت میں8 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں20 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیروسین آئل 21 جبکہ لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں11روپے کمی کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کا اجلاس کل متوقع ہے، قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ سے مشاورت کے بعد وزیراعظم کریں گے۔