کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالرکا بھاؤ 2.08 روپے بڑھ کر 227 روپے ہوگیا، تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ 226 روپے 81 پیسے پر بند ہوا۔
انٹربینک میں آج ڈالرکا بھاؤ 1.89روپے کم ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے بڑھ کر 228 روپےکا ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر 2 روپے 93 پیسے کے اضافے کے بعد 224 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔