سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت بار کونسلز نے سپریم کورٹ رولز میں ترمیم کا مطالبہ کردیا۔
مشترکہ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ 5 سینیئر ترین ججز کی کمیٹی سپریم کورٹ میں کیس فکس، از خود نوٹس اوربینچز کا فیصلہ کرے، نظرثانی اپیلیں سننے والا بینچ مرکزی کیس کے بینچ سے مختلف ہونے کیلئے رولزمیں ترمیم کی جائے۔
بار کونسلز کی جانب سے جونیئر ججز کی سپریم کورٹ میں تقرری کی سخت مذمت کی گئی اور کہا کہ ججز تقرری کی آئینی شقوں میں ترمیم کی جائے، ججز تقرری کا اختیارصرف چیف جسٹس کے پاس نہ رہے۔
بار کونسلز کا کہنا تھا کہ ان کا کوئی ذاتی مفاد نہیں نہ وہ کسی ایک جماعت کے ساتھ ہیں۔
صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کا کہناہے کہ جونیئر ججزکی نامزدگی سے تاثر ملتا ہے کہ کچھ لوگوں کو نظر انداز کرنا چاہتے ہیں۔