لاہور: افضل بٹ پی ایف یو جے کےصدر ، ارشد انصاری سیکرٹری،اسد پٹھان سیکرٹری فنانس منتخب، پی ایف یو جے کے انتخابات لاہور میں ہوئے.
ممبرایف ای سی کے انتخابات میں فوزیه شاہد پہلے علی رضا علوی دوسرے اور ناصر زیدی تیسرے نمبر پر رہے ، الیکشن کمیٹی نے نتائج کا اعلان کر دیا.
یہ پہلی بھاری بھرکم پی ایف یو جے ہے جس میں 5 سابق سیکرٹری جنرل وصدور ممبرایف ای سی اور دیگر عہدوں پر منتخب ہوئے ہیں، نائب صدور خورشید عباسی ،نعیم حنیف ، سلیم شاہد اور سید بخار شاه منتخب ہوئے.
اسسٹنٹ سیکرٹری عبد الروف مان شاہد چوہدری ، ایوب ترین اور سردار لیاقت مدمقابل افراد کی طرف سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے باعث بلا مقابله منتخب ہو گئے.
سیکرٹری فنانس کی نشست پرلاله اسد پٹھان نے169 اور ان کے مد مقابل ابراہیم خان نے 43 ووٹ حاصل کیے، 18 ووٹ مسترد کردیئے گئے ممبر ایف ای سی کی 25 نشستوں کیلئے 43 امیدوار تھے.
فوزیہ شاہد190 ، علی رضا علوی189 ، ناصر زیدی 186 ، ایوب جان سرہندی 179 ، ناصر ملک 178 ، شہزاده ذوالفقار 178، محمد سعید اختر 173 ، قمر الزمان بھٹی 172 ، یاسرعلی جٹ 171، امین عباسی 168 ، جاوید ا صغر چوہدری 167 اور عامر شہزاد جدون 166 ووٹ لئے.
خالد کھوکھر 163، ندیم جاوید 163 ، امداد بزدار 160 ،احسان الحق 158 ، محمد نعیم 156 ، امجد اعوان 154، خالد محمود خاکی 153 ، رشید بلوچ 153 ، ثناروف 153 شفقت الیاس بھٹہ 146 ، رانا شفیق خان پسروری 142 ، قدیر سکندر 139 جبکہ سعید مکوال 134 ووٹ لے کر منتخب ہوئے.