اب کھیل کے اصول سب کے لیے یکساں ہوں گے: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اب کھیل کے اصول سب کے لیے یکساں ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ان کے ساتھ کیے گئے سلوک کو نہیں بھولی، اب کھیل کے اصول سب کے لیے یکساں ہوں گے، ورنہ پی ایم ایل این اسے بہتر طریقے سے کھیلنا جانتی ہے۔

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ممبرز کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا، آج اسی کے لیے ووٹ مانگ رہا ہے، اسی کو 12 کروڑ کے صوبے کا مالک بنانے کو تیار ہے۔ پنجاب منی گالہ نہیں جسے آپ کبھی بزدار، کبھی پنکی اور اس کے بیٹوں کے حوالے کردیں۔

لیگی نائب صدر نے کہا کہ عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں۔ پنجاب کی خدمت کرنا اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے۔

Comments (0)
Add Comment