ملک کے خزانے میں پیسا نہیں ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کے خزانے میں پیسا نہیں ہے۔

احسن اقبال نے اپنے ڈیرے پر ن لیگ ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ گرمی ہونے سے ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے، وزیر اعظم نے آج لوڈ شیڈنگ پر اجلاس بلایا تھا تاکہ لوگوں کو پتا چلے کہ آج ملک میں لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نومبر، دسمبر میں ملک میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ تھی، ہم نے اس ہی وقت پریس کانفرنس میں کہا تھا اس سال گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ یا بہران کا سامنا کرنا پڑے گا، آج ہم اسی بہران کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ساڑھے تین ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی کے منصوبے بند پڑے ہیں، بجلی کے منصوبوں کو چلانے کے لئے ملک میں گیس نہیں ہے اور اگر بجلی کے منصوبوں ہیں ان میں گیس ایندھن کے طور پر استعمال ہوتی ہے اور گیس کے سودے 6 ،8 ماہ پہلے ہوتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی جو جلوس نکال رہا ہے ان کے لوگ آپ سے ملیں تو ان سے سوال کریں، آپ نے 6،8 ماہ پہلے ایل این جی کے سودے کیوں نہیں کئے؟ عمران خان حکومت وقت پر ایل این جی گیس کے سودے نہیں کر سکی جس کی وجہ سے یہ بہران آیا، دوسری وجہ  وہ ملک کا خزانہ خالی کر گئے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment