مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مری میں ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال سب کے لیے باعث پریشانی ہے، جس کی بنیادی وجہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے فرائض کی عدم ادائیگی ہے۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جس طرح پنجاب کی حالت بدلی گئی، اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی سڑکوں اور اسپتالوں کی تعمیر، سیاحت کے فروغ، روزگار کی فراہمی، کسان کارڈز، لیپ ٹاپ اور اسکالرشپس کے ذریعے عوام کی فلاح و بہبود یقینی بنائی جائے گی۔
نواز شریف نے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہ بدلنے کی تاکید کی اور اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت ملک کو معاشی طور پر خود مختار بنانے اور آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔