ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ٹانک ڈاکٹر احسان اللہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیو سکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا۔
ڈاکٹر احسان اللہ کے مطابق حملے میں زخمی اور شہید ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ٹانک سجاد احمد کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔