ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانولہ سمیت بڑے شہروں میں پتنگ فروشوں کے خلاف آپریشن کا حکم دیا ہے۔
آئی جی پنجاب لاہور میں شالیمار لنک روڈ پر ڈور پھرنے سے شہری کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پتنگ بازی پر فیلڈ افسران کے ساتھ سپروائزری افسران کو بھی جواب دینا ہو گا۔