پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ گھوٹکی سے ہوتا ہو ا پنجاب میں داخل ہوگیا ہے۔ عوامی مارچ کوٹ سبزل کے مقام سے پنجاب میں داخل ہوا۔
بلاول کا مارچ کے شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد لانے کا وقت آگیا، پوری دنیا کو نظرآئے گا کون عوام کے ساتھ اور کون سلیکٹڈ چور کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری اور انسانی حقوق پر ڈاکہ مارنے والے کو جانا ہوگا، جس نے جیب، پیٹ اور ووٹ پر ڈاکہ مارا، اسے برداشت نہیں کرسکتے۔