ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی،218کا ہوگیا

کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی، قیمت 218 روپے ہوگئی۔

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان آمد اور عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ڈالر کی قدر میں کمی کا شروع ہونے والا سلسلہ ابھی تک برقرار ہے۔

پیر کو بھی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور ڈالر کی قدر 218 روپے تک گرگئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.96 روپے کی کمی سے 217.96 روپے کی سطح پر بند ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دو روپے کی کمی سے 220 روپے کی سطح پر بند ہوئی

Comments (0)
Add Comment