پنجاب ، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں آج بھی دھند کےڈیرے رہے،ملک کے زیادہ تر میدانی علاقے متاثررہے ، صبح اسکول اور دفاتر کیلئے نکلنے والوں کو آج بھی دھند کا سامنا رہا ۔۔
دھند کے باعث فلائٹ آپریشن بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے ، فلائٹس منسوخی کے باعث گلگت اسکردومیں سیکڑوں سیاح پھنس گئے۔
ملک بھرمیں 32 پروازیں منسوخ جبکہ سو سے زائد ملکی اورغیرملکی پروازیں تاخیر کا شکارہیں ۔۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پنجاب ، خیبرپختونخوا اوراسلام آباد میں رواں ہفتے دھند کا سلسلہ جاری رہے گا جس کے باعث درجہ حرارت بھی دو سے تین درجے مزید گرنے کا امکان ہے ۔۔