انٹر بینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 3 روپے 2 پیسے سستا ہوکر 234 روپےکا ہوگیا۔
گذشتہ روز انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 2 روپے 63 پیسےکمی کے بعد 237 روپے 2 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 6 روپے 90 پیسےکم ہوکر 237 روپے 50 پیسے ہوگیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج سرمایہ کاری کا مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 375 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 500 سے اوپر چلاگیا۔