پاک فوج کاہیلی کاپٹرگرکرتباہ،دومیجرسمیت6 اہلکارشہید

آئی ایس پی آر کے مطابق  بلوچستان میں پاک فوج کےہیلی کاپٹر حادثے میں دو میجر سمیت 6 جوان شہید ہوگئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کل رات فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں دونوں پائلٹس سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 اہلکار شہید ہو گئے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہدا میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل اور پائلٹ میجر خرم شہزاد شامل ہیں، شہید ہونے والے دیگر اہلکاروں میں نائیک جلیل ، صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل  ہیں۔

Comments (0)
Add Comment