سائفر لیک آڈیو پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا

سائفر لیک پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہیکرز نے اچھا کیا میں تو کہتا ہوں پورا سائفر ہی لیک ہو جائے تاکہ سب کو پتہ چلے کہ یہ کتنی بڑی بیرونی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائفر کے اوپر تو ابھی میں نے کھیلا ہی نہیں ہے، یہ ایکسپوز کریں گے تو ہم کھیلیں گے۔

عمران خان نے سائفر سے متعلق آڈیو لیک کرنے کا الزام وزیراعظم پر لگاتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف وغیر نے آڈیو لیک کر کے بڑا اچھا کیا، میں تو کہتا ہوں کہ پورا سائفر ہی لیک ہو جائے تاکہ سب کچھ سامنے آجائے گا۔

یاد رہے کہ امریکی سائفر کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ امریکا کا نام نہیں لینا، اب ہم نے صرف کھیلنا ہے۔

Comments (1)
Add Comment