اداکار سہیل احمد کی بھارتی فلموں میں انٹری

لاہور: پاکستان کے معروف میزبان اور اداکار سہیل احمد نے بھارتی فلموں میں انٹری دے دی۔

سہیل احمد پنجابی انڈین فلم ’’بابے بھنگڑے پاوندے نے“ میں سپر اسٹار دلجیت دوسانج اور سرگن مہتا کے ساتھ نظر آئیں گے۔

فلم کی شوٹنگ امریکا میں کی گئی ہے جسے امرجیت سنگھ سارون نے ڈائریکٹ جبکہ دلجیت تھند اور دلجیت دوسانجھ نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کے ٹریلر میں دلجیت اپنے دوستوں کے ساتھ باپ کی موت کے بعد انشورنس پالیسی سے رقم حاصل کرنے اور اس کے کاروبار کو سنبھالنے کا منصوبہ بناتا ہے جبکہ سرگن مہتا جو ایک اولڈ ایج ہوم میں کام کرتی ہے اپنے مریضوں کی صحت کے بارے میں معلومات شیئر کرکے دلجیت کے منصوبے کا حصہ بنتی ہے۔

سہیل احمد نے والد کا کردار ادا کیا ہے اور وہ پوری کوشش کرتے ہیں کہ انشورنس پالیسی فعال ہونے تک انہیں زندہ رکھا جائے۔

Comments (0)
Add Comment