عمران نااہلی کیس؛ مبینہ بیٹی ٹیریان کی کاغذات نامزدگی میں ظاہرنہ کرنے پر سماعت کل ہوگی

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نا کرنے پر نااہلی کیس کی سماعت کل ہو گی. 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان نااہلی کیس قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

اسلام آباد کے شہری محمد ساجد کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات پوشیدہ رکھیں اور عمران خان نے بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے ٹیریان سے متعلق تردید کرتے تھے اب اس متعلق سوال کا جواب نہیں دیتے، عمران خان جانتے ہیں ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں اس بنیاد پر عمران خان پبلک آفس یا پارٹی سربراہ کا عہدہ نہیں رکھ سکتے عمران خان سے پوچھا جائے ان پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق کیوں نہ ہو؟

Comments (0)
Add Comment