سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا کہ آڈیو لیکس میں اور بھی کچھ آرہا ہے، آنے والے دنوں میں اور بھی کچھ اقساط کا انتظار کریں، الیکشن کمشنر نواز شریف سے کہہ رہا ہے توشہ خانہ میں مجھے نااہل کردیں گے، یہ الیکشن کمیشن کا حال ہے۔ جو قومیں حق اور سچ پر کھڑی نہیں ہوتیں ان کا مستقبل نہیں ہوتا،
لاہور میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شہزادی ہیں قانون سے اوپرہیں جو مرضی کرسکتی ہیں۔حقیقی آزادی کے لیے میدان میں نکلا ہوں،آزادی کی تحریک میں تاجروں نے میرا ساتھ دینا ہے۔ بیرونی سازش کے تحت بڑے بڑے ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا،60 فیصد وزرا ضمانت پر ہیں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔
نہوں نے کہا کہ لوٹوں کو 20 سے 25 کروڑ دے کر حکومت کو گرایا گیا، چوروں کی حکومت لا کر چوری کیا 1100ارب معاف کرایا،پہلے مشرف اب دوسرا این آر او 1100 ارب کا لیا،کرپٹ لوگوں نے اپنے کرپشن کیسزختم کیے،ہمارے دورمیں17سال بعد 6فیصد گروتھ ہورہی تھی،ورلڈبینک کے مطابق کورونا کےباوجود پاکستان میں سب سے زیادہ لوگوں کوروزگارملا، ہمارے دور چار فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، حکومت کے جاری اکنامک سروے کے مطابق گروتھ 6 فیصد تھی، ہمارے دورمیں ریکارڈ ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا گیا،ہمارے دور میں اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ بھیجا۔
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہمارے دورمیں پٹرول، ڈیزل کی قیمت 150 اور آج 250 روپے لٹرہوچکی ہے، عدم اعتماد کی تحریک کے دوران ڈالر 178 روپے کا تھا، آج ڈالر 240 روپے تک پہنچ گیا ہے، ہماری حکومت میں بجلی فی یونٹ 16 اور آج 45 روپے تک پہنچ گئی، سوال پوچھتا ہوں سازش کرکے حکومت گرائی کہ بہت مہنگائی تھی، آج ملک میں مہنگائی کا پچاس سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف امریکا میں انٹرویو کے دوران کہتا ہے خدا کے واسطے پیسے دے دو، خاتون اینکر حیران رہ گئی یہ مجھ سے پیسے مانگ رہا ہے، شہباز شریف گوری چمڑی کو دیکھ کر پیسے مانگنے شروع کر دیتا ہے، وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا بازو ہی پکڑ لیا تھا، شہباز نے سیکرٹری جنرل سے کہا وعدہ کرتا ہوں پیسہ چوری نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی آڈیو لیک ہوئی ہے، شہباز شریف، مریم نواز کے داماد کے لیے بھارت سے مشینری منگوا رہا ہے، پرنسپل سیکرٹری کہہ رہا ہے ناجائز کام ہے، ہماری حکومت میں بھارت سے کشمیر میں مظالم کی وجہ سے ٹریڈ بند تھی، بھارت نے 5 اگست کو یکطرفہ اقدام کیا، بھارت سے تجارت پر پابندی کے باوجود مشینری کیسے امپورٹ ہوئی، مریم شہزادی ہیں قانون سے اوپرہیں جومرضی کرسکتی ہیں، مریم بیچاری کی تو لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، الیکشن کمشنر مکار آدمی ہیں، ثابت ہو گیا شریف خاندان کے نوکر ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو حکم دے رہے ہیں کتنے حلقوں میں الیکشن کرانے ہیں۔ ابھی اور بھی آڈیونکلیں گی، نواز شریف، شہبازشریف، اسحاق ڈارکے بیٹے باہرہے، جب ان سے حساب پوچھا جائے تو کہتے ہیں پاکستانی شہری نہیں، تاجر برادری تیار ہو جائے، حقیقی آزادی کے لیے سڑکوں پر جہاد لڑوں گا، جب بھی کال دوں وعدہ کرنا ہے اپنے ملک کے مستقبل کی خاطرچوروں،ڈاکوؤں کے خلاف نکلنا ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت سے تجارت پر پابندی کے باوجود مشینری منگوائی جا رہی ہے، یہ ملک کا فائدہ نہیں اپنے کیسز ختم کرانے آئے ہیں، جب بھی ملک پرمشکل وقت آئے گا یہ سب باہربھاگ جائیں گے، ان کے بچے سمیت سب کچھ باہر ہے۔
[…] آڈیو لیکس،ابھی اور بہت کچھ سامنے آئیگا،عمران خان […]