اسلام آباد: اسماعیلی کمیونٹی کے سربراہ پرنس کریم آغا خان نے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے 1 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس رحیم آغا خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دس ملین ڈالر کی خطیر امداد دینے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر مجھ سمیت تمام پاکستانی آغا خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔