سپیکر کا وزیراعظم کی درخواست پر قومی اسمبلی میں ناموس رسالت پر بحث کرانے کا فیصلہ

راجہ پرویز اشرف نے اپوزیشن کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر ناموس رسالت (ص) کے معاملے پر پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

راجہ پرویز اشرف نے اپوزیشن کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی اور کہا کہ یہ معاملہ سیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئیں سب مل کر گستاخوں کے خلاف ایمان اور کا مظاہرہ کریں، جس کے بعد ایوان بجٹ پر بحث کا آغاز کرے گا، قومی اسمبلی قرارداد بھی منظور کرے گی جس میں بی جے پی لیڈروں کے بیانات کی مذمت کی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment