پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو ڈاکٹروں کی جانب سے سیمی فائنل کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔
شائقین کرکٹ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دونوں کو آسٹریلیا کے خلاف ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بدیس نے بتایا تھا کہ شعیب اور رضوان کو فلُو ہوا ہے اور معمولی بخار بھی ہے، ان کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کلیئر آئی ہے، البتہ ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔