بھارتی ریاست آسام میں غیر قانونی قرار دے کر مسلمان آبادی کے خلاف پولیس آپریشن کیا گیا اور احتجاج کرنے والوں پر پولیس نے براہ راست فائرنگ کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس کی فائرنگ سے متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ پولیس اہلکار ایک نہتے شخص پر بہیمانہ تشدد کر رہے ہیں جبکہ ایک کیمرہ مین بھی پولیس کی موجودگی میں اس شخص پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے لیکن پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی سمیت سول سوسائٹی کی جانب سے پولیس آپریشن پر کڑی تنقید کی گئی۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ حکومت کی نگرانی میں ریاست آسام میں آگ لگی ہوئی ہے۔