امریکہ اور ایران کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق اہم معاہدے پر پیش رفت ہوئی ہے۔
امریکی خبر ایجنسی AXIOS کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت ایران آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کے لیے کھلا رکھے گا، بارودی سرنگیں ہٹائے گا اور جوہری پروگرام محدود کرنے سے متعلق مذاکرات جاری رکھے گا۔ اس کے بدلے امریکا ایرانی بندرگاہوں اور تیل کی فروخت پر عائد بعض پابندیاں نرم کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق معاہدے میں “کارکردگی کے بدلے ریلیف” کا اصول اپنایا گیا ہے جبکہ ایران نے یورینیم افزودگی محدود کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے اعلان کا امکان آئندہ چند گھنٹوں میں ہے۔ پاکستان اس عمل میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔