vni.global
Viral News International

دوسرا ٹیسٹ: پہلے روز کےکھیل کا اختتام، پاکستان نے 3 وکٹ پر 121رنز بنالیے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا لیے ہیں۔ اس طرح قومی ٹیم کو سری لنکا کی پہلی اننگز کے 98 رنز کے مقابلے میں 23 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

پہلے روز کے اختتام پر اذان اویس 47 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں، جبکہ ان کے ساتھ نائٹ واچ مین ثاقب خان 2 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ دیگر بلے بازوں میں طیب عارف نے 46 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ محمد طحہٰ اور بابراعظم نے 8، 8 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو، لاہیرو کمارا اور پرباتھ جےسوریا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 98 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے کوشال مینڈس 32 اور سونل دینوشا 21 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ پاکستانی بولرز رضا اللہ، محمد عباس اور عامر جمال نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں اور ثاقب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.