vni.global
Viral News International

سندھ اسمبلی نے انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیمی بل منظور کر لیا

کراچی : سندھ اسمبلی نے انسداد دہشتگردی ایکٹ میں نیا ترمیمی بل منظور کر لیا ہے، جس کے تحت ایک سے زائد انسداد دہشتگردی عدالتیں رکھنے والے علاقوں میں ایک انچارج جج نامزد کیا جائے گا۔

منظور شدہ ترمیمی بل کے مطابق متعلقہ علاقے کے تمام مقدمات ابتدائی طور پر انچارج جج کی عدالت میں دائر کیے جائیں گے، جنہیں انچارج جج خود سننے یا کسی دوسری انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو منتقل کرنے کا اختیار رکھتا ہوگا۔

یہ مقدمات چارج فریم ہونے سے قبل دوسری عدالت میں منتقل کیے جا سکیں گے، تاہم منتقلی کا یہ عمل ایک ایک کرکے سر انجام پائے گا۔ دوسری جانب اس بل کے ذریعے انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کے تحت نامزد ججز کے پینل پر دس یوم میں اتفاق نہ ہونے کی صورت میں محکمہ داخلہ یہ پینل حتمی منظوری کے لیے حکومت کو ارسال کر دے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.